Monday 9 June 2014

کراچی اور پاکستانی میڈیا

کل ۸ جون ۲۰۱۴ کو کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دہشتکردوں نے حملہ کردیا تھا، جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا مگر جس طرح ہمارے منحوس میڈیا نے کوریج کی، کسی دشمن سے ایسی کوریج کی امید کی جاسکتی ہے، کیا زرا بھی ان منحوسوں کو کراچی، اور پاکستان کع وقار کا خیال رہا؟ جیسا کہ میں اکثر کہہ رہا ہوں کہ کرکٹ کی کوریج کی ہے جس میں Hawkeye, Eagle-eye, LBW line, wagon-wheel سب بتاتے ہیں، ویسے ہی، ان منحوسوں نے کوریج کی۔ اب اتنا کچھ ہونے کے بعد کیا انٹرنیشنل ائرلائن آئیں گی پاکیستان؟ یقیناً نہیں! تو پاکستان کے دشمن کون ہیں؟ انڈیا یا ہمارا اپنا میڈیا؟ میرے خیال میں ہمارا اپنا میڈیا کا قصور ہے ان سب میں۔۔۔

میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں!

  1. لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر بھی حملہ ہوا تھا، مگر وہاں میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا، کہ live coverage نہیں کی تھی اس پورے واقعہ کی۔
  2. یہ بات ہمارا غدار میڈیا نہیں عیاں کر رہا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ 27 گھنٹہ بند رہا تھا security clearance کی وجہ سے، ہمارے جوانوں نے 12 گھنٹوں میں clear کردیا تھا،
  3. ہمارا غدار میڈیا کی coverage نے مستقبل میں ہمارے لیئے اور مسعلے کھڑے کر دیئے ہیں، پورے کراچی کی demography عیاں کردی ہیں تاکہ دہشتگرد مستقبل میں اسی پر عمل کر کے حملہ کریں
  4. Ratings کے چکر میں ملکی سالمیت کا خیال بھی نہیں کیا انہوں نے
 اب ایسے میں ان کو غدار نہیں تو اور کیا کہوں؟ اپنے آپ کو پاکستان کا ۴واں ستون کہتے ہیں تو زمہ داری کا مظاہرہ بھی تو کریں یہ لوگ!
"with great powers, comes the responsibility"
مگر یہ پاکستانی منحوس میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا!

لعنت ہمارے میڈیا پر!

No comments:

Post a Comment

Feel free to comment, just remember it should not insult anyone!