Saturday, 20 September 2014

عمران خان اور سقوط ڈھاکا۔۔۔

 "Excerpted with permission from Bhutto and the Breakup of Pakistan (POLITICS) By Mohammad Yunus Oxford University Press, Karachi ISBN 978-0-19-906379-6 148pp.

آ بیل مار مجھے۔

کیونکہ یہ میری سوچ ہے، امید کرتا ہوں کہ میں غلط ہوں کیونکہ پاکستانی ہونے کے ناطے کبھی برداشت نہیں کر پائوں گا کہ ایسا ہو۔

These memoirs begin on a very particular day, March 25, 1971. On that day, General Yahya Khan, Martial Law Administrator and President of Pakistan, ordered the arrest of the leader of the Awami League, Sheikh Mujibur Rahman. The Awami League had literally swept the polls in East Pakistan in the national elections in 1970. Mujibur Rahman was then brought to the capital, Islamabad, in West Pakistan as a prisoner.
The news came as a shock to everyone. It was a veritable volte-face after the three years of unprecedented preference given by Yahya’s government to East Pakistanis in all government and semi-government appointments. That policy had been adopted by Yahya to assure the East Pakistanis that they were indeed equal to West Pakistanis in a united Pakistan.
Those in Islamabad who were close to government circles, including myself, knew that on that day, the ‘hawks’ led by General Hamid, Chief of the General Staff, had taken over from the ‘doves’ headed by Generals Pirzada and Umar. Yahya had initially allowed the ‘doves’ to conciliate East Pakistan. It was on their directives that the policy of accommodation with East Pakistan had been followed from 1968 to 1971. Interestingly, the ‘hawks’ were the ‘sons of the soil’ while the ‘doves’ were ‘refugees’.
The guiding thought of the ‘doves’ was that West Pakistan had enjoyed the prime fruits of freedom from Britain in 1947. It had held the reins of power in the country for almost a quarter of a century. They advocated, therefore, that it was now time for East Pakistan to have its turn. The ‘hawks’, on the other hand, did not believe that a favourable tilt towards East Pakistanis in government appointments would help convince the eastern wing of the country of being equal to the western wing and yield a Constitution acceptable to the country as a whole. Therefore, they firmly believed in the use of overwhelming force to put an end to the call of the Awami League for regional autonomy. Short-sightedly, they described the seething movement in East Pakistan for regional autonomy as a mere flash in the pan that could be doused by military force. Indeed, they blamed the ‘doves’ for letting the situation get out of control.
At that time I was serving as Director General for Middle Eastern and African Affairs, Ministry of Foreign Affairs, Islamabad. In that capacity, I used to participate in the policy meetings held almost every day in the Foreign Office in Islamabad. On 26 March 1971, an apparent calm prevailed in East Pakistan. That gave the ‘hawks’ the short-lived opportunity of boasting that they were in the right after all. In the Foreign Office, however, most of us were overwhelmed by a sense of doom. Contrary to the assessments of the ‘hawks’, East Pakistan was boiling with rebellion. The long simmering resentment caused by the feeling in East Pakistan of being neglected, if also not exploited, by West Pakistan had turned into a frenzy due to the arrest and deportation of their undisputed leader Sheikh Mujibur Rahman. Mujib had indeed taken the lead through the Awami League in giving voice to the burning issues and resentment that beset the East Pakistanis.
Consequently, the situation was fast approaching the point of widespread popular revolt. East Pakistan was not only far away from West Pakistan but, to make matters worse, a thousand miles of a bitterly hostile India lay athwart the two wings of Pakistan. The Foreign Ministry in Islamabad was daunted and full of apprehension. From the very next day, it began receiving reports couched in guarded tones from Pakistan’s diplomatic missions of a generally negative reaction abroad regarding Mujibur Rahman’s arrest. The diplomats of Pakistan, like everyone else, were scared of the ‘hawks’ in the Pakistan Army but their message to the home base was clear despite its carefully selected terminology. The world had openly condemned the arrest of the leader of the majority party and the suspension of the political process in Pakistan. Thus, the gaps in the diplomatic reports were filled by what was appearing in the international press.
No sense of doubt was left among the foreign policy causus that Pakistan stood totally isolated. All the Foreign Ministry could do by way of formulating foreign policy in that critical situation was to send to its missions lifeless directives based on the army’s doctored version of what was going on in and around East Pakistan. The worst aspect of these directives was the attempt to cajole our diplomats to secure international understanding of the draconian steps that were being taken to suppress the general revolt in East Pakistan. The national press had also been directed by the Ministry of Information in Islamabad to do the same in order to ensure a national understanding, if not consensus, of the measures adopted by the ‘hawks’.
Pakistan’s foreign policy and the public relations drive of those tragic days could, however, do absolutely nothing about the strongly negative direction that world opinion was taking regarding the crisis that the country was engulfed in. The government, feeling helpless, decided to direct the entire force of government policy towards keeping the West Pakistanis ignorant of the true facts, and assuaged with baseless stories of an atmosphere of returning calm and the restoration of law and order in East Pakistan. The spectre of Pakistanis of both wings joining together in a general uprising against the military government was the worst nightmare for the ‘hawkish’ policymakers.
اب ان تمام حالات و واقعات کو اگر عمران خان سے موازنہ کیا جائے تو کم سے کم عمران خان یہاں مجھے شیخ مجیب دکھائی دے رہا ہے جو سسٹم میں خرابیوں کی بخوبی نشاندہی کر رہا ہے مگر جو طریقہ اپنایا ہے وہ یا تو لالچی عورتیں اپناتی ہیں یا پھر وہ اپناتے ہیں جو جلد شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں؟

میرا ایسا ماننا اسی لیے ہے کیونکہ؛
  1. اگر عمران خان واقعی میں لیڈر کہتا ہے اپنے آپ کو، تو لوگوں کو ایک پلیٹ فورم پر جمع کرتا اور آہستہ آہستہ کر کے لوگوں میں شعور اجاگر کرواتا، نہ کہ اس طریقہ کار سے۔ اس طریقہ کار سے ان کو تو ضرور فائدہ ہوا ہے مگر کیا ہم پاکستان کے لیئے سوچتے ہیں یا عمران خان کے لیئے؟
  2. ہم لوگ بیرون ملک بھی جاتے ہیں تو مہینہ دو مہنیہ وہاں set  ہونے میں لگتے ہیں، یہ کیسا انقلاب ہے جو راتوں میں جاگتا ہے اور دن میں سوتا ہے، اور جلد سے جلد وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔
  3. کیا یہ دھرنہ ہے کہ جشن ہے؟
  4. پوری قوم ساتھ ہے، کا نعرہ مار کر ڈھینکا چیکا کر رہے ہیں، معذرت کے ساتھ۔ اس قوم کی یاداشت بہت کمزور ہے، 1.5 سال پہلے جو villain بننے ہوئے تھے، اب hero بننا شروع ہو گئے ہیں، کیا ایک قوم ہونے کے ناطے پہلے ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت نہیں ہے؟
  5. پاکستان کے لیئے سوچ کہاں گئی؟
  6. کیا پاکستان کے نظام کو بہتر/ تبدیل کرنے کے لیئے کیا نظام کو صحیح کیا جاتا ہے یا ختم کیا جاتا ہے؟
  7. کیا ںظام کو صحیح کرنے کے لیئے نظام میں گھسنا ہوتا ہے یا باہر سے induct ہوتے ہیں؟
  8. عمران خان نیازی نے اپنے کرکٹ کے ادوار میں Ian Botham کو عدالت کے چکر لگوایا، جب پاکستان کی باری آئی تو شور ہنگاموں پر اتر آیا، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟
  9. کس قوم کی بات کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف والے؟ وہ جو Indian dramas دیکھ کر adventurism کے شوقین قوم ہیں وہ؟ کلفٹن کراچی میں جو ان کا دھرنا ہوا تھا، معذرت کے ساتھ۔ کچھ اس طرح کے لوگ دکھے تھے، پہلی؛ وہ عورتیں جو گھر کے کام مکمل کر کے ہوا کھانے پاہر آئی ہوئی تھیں؛ دوسری؛ جن کی kitty parties میں وقت تھا؛ تیسری؛ جو رات کا کھانا پاہر کھانا چاہ رہی تھیں؛ چوتھی؛ کیمرے کو دیکھ کر کھینچے کھینچھے چلے آئے تھے؛ پانچویں؛ وہ لڑکے جو مفت کا Eaton اور لڑکیوں کو دیکھ کر گھس گئے۔ کیا یہ لوگ انقلاب لائے گے؟
  10. احتجاجی دھرنوں میں شادی کی بات کا کیا مطلب ہے؟ کیا کسی matrimonial gathering میں آئے ہوئے ہیں یا دھرنوں میں جہاں لڑکیوں کو دیکھا جاتا ہے؟؟
میں صرف یہی کہتا ہوں کہ تبدیلی لانی ہے تو اپنے آپ میں لائو ورنہ مجھے تو عمران خان نیازئ میں ایک اور شیخ مجیب دیکھ رہا ہے جو شائد اسی پلان پر عمل پیرہ ہے جو American 2020 میں پاکستان کا نقشہ بتایا ہے، جس میں پاکستان کو صرف سندھ اور پنجاب تک محدود کر دیا ہے۔

باقی میں دیکھ رہا ہوں، کافی لوگوں نے مجھے یہ سب پڑھنے کے بعد گالیاں دینی ہیں، مگر پھر بھی تین باتیں کہوں گا، پہلی؛ تبدیلی اپنے اندر لائو، باہر خود تبدیلی آئے گی، دوسری؛ آج جتنا کہنا ہے کہو، کل جب میں بولوں گا تو تم سب کوچپ چاپ سننا ہو گا، تیسرا؛ میں PTI کا ووٹر تھا، جس نے اپنا قیمتی ووٹ PTI کو دیا تھا، مگر ان کا غلط اقدام کو میں کبھی support نہیں کروں گا۔

خدا حافظ

Wednesday, 11 June 2014

The credibility of Pakistani news media


پاکستانی میڈیا نے اپنی credibility کھودی ہے کل بروز منگل ۱۰ جون ۲۰۱۴ کو جس طرح کی کوریج کی ہے، کیونکہ مانتا ہوں بالکل ایسا ہوا ہو گا، اس سے کوئی دو رائے نہیں مگر کیا یہ ضروری تھا کہ اس کو breaking news کے طور پر دکھایا جائے؟ ویسے بھی بریکنگ نیوز (breaking news) کا مطلب ہوتا ہے کوئی اہم نیوز یا خبر کو نشر کرنا! کیا ضمانت نہیں ملنے پر دو فریقین کی ہاتھاپائی کی خبر National Media پر بریکنگ نیوز پر دکھانے والا matter ہے؟ کیا ان جاہلوں کو عقل نہیں ہے کہ کیا دیکھانا ہے کیا نہیں؟ میری بات کافی لوگوں کو بری لگے گی مگر یہ سب ان لوگوں کے سامنے کیا جارہا ہے جو صرف نیوز اپنے آنکھوں کے سکون کے لیئے دکھتے ہیں، اسی لیئے میں پاکستانی نیوز کے مقابلے CNN اور BBC کو prefer کرتا ہوں، کہ کم سے کم میں ٹھرکی نہیں ہوں، غیر مہزب زبان کے لیئے معزرت خواہ ہوں مگر maturity level analysis ایک چیز ہوتی ہے جس کو analyze کر کے ہم اپنی کوریج کو compile کرتے ہیں،

میں ایسا کیوں کہہ رہاہوں!

·         پہلی بات، Pakistan interest کو پہلے اہمیت دینی چاہیئے نہ کہ politicians کے اپنے interests کو۔
·         دوسری بات، یہ نیوز چینلز کے anchors ہیں، ٖFashion TV کے نہیں،
·         تیسری بات، News content کیا ہے ان کے پاس؟ اگر نیوز نہیں ہے تو پاکستان کے بارے میں اچھی چیزیں پروموٹ کرو نہ کہ ـسب گندا ہے پر دھندا ہے یہ،
·         چوتھی بات، بولی ووڈ کی نیوز کو اتنا کیوں جگہ دیتے ہیں؟ کیا ہم کسی چھوٹے بچے کی ہر خواہش کو پوری کرتے ہیں کیا؟
·         کیا ہمارا میڈیا پاکستان دشمن نہیں؟ کیا جو کچھ کراچی میں ہو رہا ہے، کیا Madrid, London, Italy میں نہیں ہوا؟ کیا وہاں کا میڈیا نے ایسے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا؟
·         اپنے آپ کو چوتھا ستون کہتے ہیں، کیاایسے اعمال ہیں ان کے کہ کہا جائے کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا؟
·         کیا Freedom of speech اور بیغیرتی میں کوئی فرق نہیں ہے؟
·         کیا Freedom of speech کے چکر میں ملک کو بدنام کرنا گناہ کبیرہ نہیں ہے؟ وہ بھی اس ملک کو جو ۲۷ رمضان کو وجود میں آیا؟
·         کیا ہمارے میڈیا نے ترقیاتی کام کیا ہے جیسے original media houses  وغیرہ، ان میڈیا ہائوس کو میں میڈیا ہائوس نہیں مانتا کیونکہ یہ صرف outsourcers  ہیں، اگر تجارتی زبان میں بات کروں تو BPO سے زیادہ نہیں مانتا۔
·         Breaking news اور News Alert میں فرق ان جاہلوں کو نہیں پتا کیا؟ کیا ایسی خبر ملکی اور غیر ملک میں دکھانا ثواب کا کام ہے؟ کیا ایسا کرتے ہوئے ملکی غیرت انکی مر جاتی ہے؟
·         کیا India, China, America کے پاس ہم سے کم وسائل ہیں جو Morning shows میں شادیاں کرئی جارہی ہیں، کیا یہ ممالک نہیں کر سکتے ایسے shows؟ ایسے shows کا فائدہ بتائیں! میں تو اسکو entertainment بھی نہیں کہتا، کیا یہ ہے ہماری  approach؟ معزرت کے ساتھ، ہمارے morning shows  کی ریٹنگ صرف ٹھرکیوں کی وجہ سے چل رہی ہے، ورنہ content برایے نام ہے ان کے پاس،

پہلے کیا ہوتا تھا

·         زیادہ دور نہیں جاوں گا، مگر میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب Dawn news انگلش میں آتا تھا، جب morning shows  میں career کو discuss کیا جاتا تھا، آج cosmetic aspect  کو discuss  کیا جاتا ہے ۔ شرم کا مقام ہے ہمارے لیئے۔
·         چاہے morning show  ہو یا dramas، سبق ہوتا تھا، آ ج بھی وہ ہی ہے بس سبق کی جگہ ٹھرک پن اور لڑکی آگئی ہے۔
·         لڑکیوں سے کوئی بغض نہیں مگر خود دیکھ لیں ہماری approach کیا ہے۔
میرا یہ concern  نہیں ہے کہ لڑکی ڈوپٹہ کیوں نہیں پہنتی کیونکہ پہلی بات یہ اسکا personal  اور religions matter  ہے، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ تالی ہمیشہ دو ہاتھ سے بجتی ہے، لڑکا بولے گا تو لڑکی ویسا کرتی ہے، میں صرف ان ٹھرکیوں کو کہہ رہا ہوں جو لڑکی کو دیکھنے کے لیئے پورے ایک گھنٹہ کا نیوز بلیٹن دیکھتے ہیں! کیا یہ ہے ہماری approach؟
میں جانتا ہوں کافی لوگ مجھ پر اس بات پر غصہ ہوں گے مگر مجھے جو لگا ہے میں نے کہا ہے کیونکہ میں نے یہاں ہماری  approaches  کو discuss کیا ہے نہ کہ کسی individual  کو point out  کیا ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کی جتنی بے عزتی ہو رہی ہے، اور اس میں ہمارے 4th pillar  کا contribution معنی رکھتا ہے۔

امید کرتا ہوں، میڈیا نے ابھی تک پوری طرح صبر کا دامن ہماری قوم سے نہیں چھینا ہے، امید کرتا ہوں ویسا ہی رہے، آمین

Monday, 9 June 2014

کراچی اور پاکستانی میڈیا

کل ۸ جون ۲۰۱۴ کو کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دہشتکردوں نے حملہ کردیا تھا، جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا مگر جس طرح ہمارے منحوس میڈیا نے کوریج کی، کسی دشمن سے ایسی کوریج کی امید کی جاسکتی ہے، کیا زرا بھی ان منحوسوں کو کراچی، اور پاکستان کع وقار کا خیال رہا؟ جیسا کہ میں اکثر کہہ رہا ہوں کہ کرکٹ کی کوریج کی ہے جس میں Hawkeye, Eagle-eye, LBW line, wagon-wheel سب بتاتے ہیں، ویسے ہی، ان منحوسوں نے کوریج کی۔ اب اتنا کچھ ہونے کے بعد کیا انٹرنیشنل ائرلائن آئیں گی پاکیستان؟ یقیناً نہیں! تو پاکستان کے دشمن کون ہیں؟ انڈیا یا ہمارا اپنا میڈیا؟ میرے خیال میں ہمارا اپنا میڈیا کا قصور ہے ان سب میں۔۔۔

میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں!

  1. لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر بھی حملہ ہوا تھا، مگر وہاں میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا، کہ live coverage نہیں کی تھی اس پورے واقعہ کی۔
  2. یہ بات ہمارا غدار میڈیا نہیں عیاں کر رہا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ 27 گھنٹہ بند رہا تھا security clearance کی وجہ سے، ہمارے جوانوں نے 12 گھنٹوں میں clear کردیا تھا،
  3. ہمارا غدار میڈیا کی coverage نے مستقبل میں ہمارے لیئے اور مسعلے کھڑے کر دیئے ہیں، پورے کراچی کی demography عیاں کردی ہیں تاکہ دہشتگرد مستقبل میں اسی پر عمل کر کے حملہ کریں
  4. Ratings کے چکر میں ملکی سالمیت کا خیال بھی نہیں کیا انہوں نے
 اب ایسے میں ان کو غدار نہیں تو اور کیا کہوں؟ اپنے آپ کو پاکستان کا ۴واں ستون کہتے ہیں تو زمہ داری کا مظاہرہ بھی تو کریں یہ لوگ!
"with great powers, comes the responsibility"
مگر یہ پاکستانی منحوس میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا!

لعنت ہمارے میڈیا پر!

Wednesday, 19 June 2013

بھارتی میڈیا اور پاکستان

مجھے سمجھ نہیں آتی، کہ بجایے ہم پاکستانی پروڈکشن کو سپورٹ کرنے کے، انڈین میڈیا کو کیوں کرتے ہیں؟ ۲۰۰۱/۰۲ میں جب انڈین چینل پر پابندی لگی تھی تو جب ہماری میوزک انڈسٹری نے زور پکڑا تھا۔ مگر یہ بات بھی ماننے والی ہے کہ چوری چھپے انڈین چینل چل رہے تھے! ساری باپ یہی ہے کہ ہمارا بھی گزارا نہیں ہوتا ان پنکچر ٹیوب کی بوریوں کو ساڑی میں دیکھنے سے۔ اگر پابندی لگانی بھی ہے تو انڈین ڈرامہ چینل پر لگاییں نہ کہ معلوماتی چینل جیسے نیشنل جیوگرافک وغیرہ۔ جب حکومت انڈین نیوز چینل پر پابندی پر عمل درامد کامیابی سے کرا سکتی ہے تو ڈرامہ چینل پر کیوں؟ کیا ان پھٹے ہویے ٹیوب کی بوریوں کو ساڑی میں دیکھنے کا شوق احساس حب الوطنی سے بھی دور کر رہی ہے؟اور کس بات پر ہم ان کو اتنا فیور دے رہے ہیں؟ کیا ہمارے چینل ان کے پاس چلتے ہیں؟پھر کس بات پر ہم ان کے میوزک چینل اپنے پاس چلا رہے ہیں؟ ہمیں کیا فایدہ ہو رہا ہے ان کے گانوں کے چینل اپنے پاس چلا کر؟جبکہ ہمارے پاس پوپ میوزک کے آیکون موجود ہیں؟ بجایے انکو پروموٹ کرنے کے ہم انڈین کو پروموٹ کر رہے ہیں؟ کیا ہمارے لیے شرم کا مقام نہیں ہے یہ؟ ہم کیوں انکے کونٹنٹ کواتنا پروموٹ کرتے ہیں؟ صحیح ہے، پڑوسی ملک ہے مگر اسکا مطلب بالکل یہ نہیں کہ برابرگی کی بنیاد پر نہ ہو! کیا انہوں نے آج تک ہمارا وجود برداشت کیا ہے؟ تو پھر بجایے ہم اپنے آپکو پروموٹ کرنے کے، کیونکر انکو اندھا دھند سپورٹ کرتے ہیں؟

 کیونکہ مجھے اس بات سے اعتراض ہے کہ اپنے کلچر کو پروموٹ کرنے کے بجایے ہم ان کے کلچر کو پروموٹ کرتے ہیں۔ جبکہ وہاں کی ایک سی گریڈ اداکارہ نے بھی اپنی گندی زبان پاکستان کے لیے استعمال کی ہے، تو کیا اب بھی ہماری غیرت نہیں جاگی؟ میری انڈین سے کویی جھگڑا نہیں مگر پہلےاگر رشتہ استوار کرنا ہے تو برابرگی کی بنیاد پر، نہ کہ ہم پہل کرتے رہیں اور وہ ہمیں ذلیل کریں، اور جواب میں ہم ان کے ٹیلیوژن کونٹنٹ کو اپنے پاس اون ایر کریں۔جس سے میں یہ معنی اخذ کر رہا ہوں کہ ہمیں خود کںویں میں کا مینڈک بننے کا شوق ہے۔ کیونکہ جس قوم نے (میں ملک کا نام نہیں لے رہا ہوں) اپنی شناخت چھوڑی ہے، دنیا نے انکو فراموش کر دیا ہے، باقی اب ہمارے اوپر ہے۔

ماضی میں انڈین چینل بند کرنے کا فایدہ


۱۔ ہمارےاپنے ڈرامہ چینل پروان چڑہے۔
۲۔ ہماری میوزک انڈسٹری پروان چڑھی اور اس کے ثمرات ہم اب تک اٹھا رہے ہیں۔
۳۔ ہمارے ٹی وی چینل پر صفایی تھی۔
۴۔ ڈاکیومنٹری دیکھنے کو مل جایا کرتی تھی۔
۵۔ میوزک ریکارڈ کمپنیوں کا عروج ہوا۔

  ، مشرف بیشک ایک ڈکٹیٹر تھا مگر یہ کام اچھا کیا تھا۔ کیا آج ہم یہ کنفرم کر سکتے ہیں کہ انڈین چینل پر جو ہم پیسہ لگا رہے ہیں، کیا وہ ہماری اکانومی میں لگ رہا ہے کہ بارڈر کے اس پار؟ مجھے ۱۱۰٪ یقین ہے، کچھ لوگ یہ پڑھنے کے بعد مجھے اچھی خاصی لوازمات سے نواز رہے ہوں گے، مگر کیا ہم پاکستانی بن کر سوچیں کہ جب ہم ان کو اتنا منا فع دے رہے ہیں تو کیا ان کو بھی نہیں چاہیے کہ ہمارے چینل کے لینڈنگ رایٹ ہمیں فراہم کریں؟ کیا ہمیں نہیں چاہیے کہ اپنی خود کی ایک شناخت بنایں بجایے اس کے کہ کبھی عربوں کی جوتی اور کبھی انڈین کی دھوتی؟ اس میں کویی دو راے نہیں کہ اردو ترک، فارسی، ہندی، اور عربی کا مجموعہ ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف اس وجہ سے ہم ان کے جوتیوں کو چاٹیں! شرم کا مقام ہے ہمارے لیےکیونکہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچا ہے ہم نے۔


جب بزنس بڑھا تو پیسے میں برکت بھی ہویی اور ۲۰۰۳ سے لے کر ۲۰۰۹ تک کا ٹایم یاد کریں جب ہماری جیبوں میں مہینے کے آخر میں روپے بچتے تھے، کیونکہ ہمارا لگایا ہوا پیسہ گھوم پھر کر ہماری اکانومی میں ہی لگ رہا تھا، مشرف بیشک ایک ڈکٹیٹر تھا مگر یہ کام اچھا کیا تھا۔ کیا آج ہم یہ کنفرم کر سکتے ہیں کہ انڈین چینل پر جو ہم پیسہ لگا رہے ہیں، کیا وہ ہماری اکانومی میں لگ رہا ہے کہ بارڈر کے اس پار؟ مجھے ۱۱۰٪ یقین ہے، کچھ لوگ یہ پڑھنے کے بعد مجھے اچھی خاصی لوازمات سے نواز رہے ہوں گے، مگر کیا ہم پاکستانی بن کر سوچیں کہ جب ہم ان کو اتنا منا فع دے رہے ہیں تو کیا ان کو بھی نہیں چاہیے کہ ہمارے چینل کے لینڈنگ رایٹ ہمیں فراہم کریں؟ کیا ہمیں نہیں چاہیے کہ اپنی خود کی ایک شناخت بنایں بجایے اس کے کہ کبھی عربوں کی جوتی اور کبھی انڈین کی دھوتی؟ اس میں کویی دو راے نہیں کہ اردو ترک، فارسی، ہندی، اور عربی کا مجموعہ ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف اس وجہ سے ہم ان کے جوتیوں کو چاٹیں! شرم کا مقام ہے ہمارے لیےکیونکہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچا ہے ہم نے۔


مجھے لوگ بدتمیز کہتے ہیں کیونکہ شرم لحاظ کیے بغیر میں صاف بات کہہ دیتا ہوں، کیونکہ سیدھی بات ہے، جب انڈیا سے اتنا پیار تھا تو پاکستان ہجرت کیوں کی تھی؟ جو پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان کی برایی کرتے ہو؟ اور پاکستان کو بد دعا دیتے ہیں کہ دوبارا ایک ہوجایے؟ انہی جیسے لوگوں  کی وجہ سےپاکستان کا یہ حال ہے، کیونکہ میرے وہ ساتھی جو سوشل میڈیا پر مجھ سے ذیادہ متحرک ہیں، اس بات کی نشاندہی کی ہے۔ ایسےلوگ یہ بات کرتے ہیں کہ پاکستان آکر غلطی کی، وہاں اتنی جایداد تھی، تو جھوٹ کیوں کہتے ہو؟ کیا یہاں آکرہندوستان میں اپنی جایداد کے جعلی دعوی کر کے یہاں زمینیں نہیں ہتھیای تھیں تم لوگ نے؟  اور تو اور کچھ بےغیرت جانتے بوجھتے ہویے، کیبل والوں کو یہ بھی کہتے ہیں کہ انڈین نیوز چینل لگاو۔ اپنی زبان پڑھ نہیں سکتے مگر ہندی پڑھنے کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔ کیا اندرا گاندھی کو بھول گیے پاکستان کے پارے میں کیا کہا تھا؟ پھر بھی پاکستانی ہو کر نہیں سوچیں گے تو لاکھ لعنت ہو تم پر۔

Post Script


میں صرف یہی چاہتا ہوں کہ برابرگی کی بنیاد پار انڈیا سے تعلقات استوار کریں بجایے اسکے کہ ہم دینے کے لیے رہ جایں اور وہ لینے کے لیے۔ اس میں، میں اپنے میڈیا کو بھی ملحوظ الزام سمجھتا ہوں کیوںکہ بجایے ہماری عوام کو شعور دینے کے ان کی خواہشات کو تکمیل کرنا اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے۔ کیا ہمارے ڈراموں کی کہانی انڈین سوپ سے کمزور ہوتی ہے؟  ہمارے ڈراموں میں کہانی ہوتی ہے جسے ہر کویی اپنی زندگی سےمنسلک نہیں کر سکتے، کیا انڈین ڈراموں میں ایسی کویی چیز ہے؟ بلکہ الٹا ہمارے دماغ خراب کر کے رکھ دیا ہے کہ بجایے ذہنی پختگی کے بچپنا  ہے ابھی تک۔

میں اپنا خود کا ایک ایسا ہی تجربہ نہیں بانٹ رہا کیونکہ یہاں میرا مقصد کسی کو ذلیل کرنا نہیں ہے، مگر خدا را بڑے ہوجاو، صرف اتنا کہوں گا میں۔کیونکہ میرے کافی قریب کے دوستوں نے بھی مجھے بتایا ہے کہ مجھے سخت طبعیت کا سمجھا جاتا ہے کیونکہ میں ان سے ان غلیظ ڈراموں والے انداز میں نہیں ملتا، آخر کیوں ملوں؟ کیا انسانوں والے طریقے نہیں ہیں ملنے کے؟مجھے یہ تک بتایا گیا ہے کہ وہ لڑکی ناراض ہے کیونکہ میں نے مخصوص دایرہ کار میں بات کی اور اسکی تعریف نہیں کی۔ تو پھر میں کیا کروں؟ کس بات پر تعریف کروں جب میں ملا ہی ایک دو دفعہ ہوں؟ سمجھ سے بالا تر ہے، اور یہ سب صرف اسی لیے ہے کیونکہ ان انڈین ڈراموں نے ہمیں انسانوں سے"ٹوم اینڈ جیری" بنادیا ہے، ذیادہ تر لڑکیاں "جیری" اور لڑکے "ٹوم"  بنے ہویے ہوتے ہیں۔

 تفریح کے لیے دیکھنا الگ بات ہے مگر ان انڈین ڈراموں کو اپنی ذندگی کا حصہ بنا کر ہم کونسا تیر مار لے رہے ہیں؟ انہیں کے چینل پر پاکستان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، اور وہ بھی بےغیرتی سے دیکھتے ہیں! میرا صرف یہی کہنا ہے کہ اپنی شناخت رکھو، بجایے اسکے کہ ہم دوسروں کی شناخت کو اپنا بنایں۔

مجھے برداشت کرنے کا شکریہ۔

Tuesday, 18 June 2013

سانحہء زیارت

کیا ایک اور بنگلہ دیش کی تیاری ہے؟ کیونکہ میرا یہی ماننا ہے، کہ ہمارے حکمرانوں نے یہی پلان بنایا ہے۔ کیونکہ جس طرح قاءیداعظم ریزیڈنسی کو روکٹ حملہ کر کے تباہ کیا گیا ہے، اس نام پر کہ زیارت ریزیڈنسی پختون اور بلوچوں کو فرنگی دور کی یاد دلاتا تھا، اور مزے کی بات کہہ وہ لوگ رہے ہیں جو اس وقت بلوچستان کی حکومت میں ہیں اور تو اور کویی نہیں بلکہ پختون خواہ ملی پارٹی کے نمایندے کہہ رہے ہیں۔ بہانہ بازی دیکھنا چاہییے ان کی، بلوچوں نے خود قاید اعطظم کو جگہ دی تھی، وہ غیور قوم کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ قاید اعظم کا نہیں بلکہ کسی انگریز کی یادگار تھی؟ ٹھیک ہے انگریز نے بنوایا تھا مگر وہاں قاید اعظم ٹھیرے تھے! کویی بلوچ یا پختوں میں نہیں سمجھتا ان خبط دماغ والوں کی طرح سوچتا ہے۔ پختوں اوربلوچوں کو جتنی قاید اعظم سے عقیدت ہے، اس کا ہم شاید اندازہ بھی نہیں کر سکتے، اور ان کے پارے میں کہا جا رہا ہے، کہ وہ (بلوچ اور پختوں) اس کام میں ان کے ہامی تھے۔ میرا یہ ماننا ہے، قوم پرست جماعتیں بلوچستان میں کھل کر سامنے آگی ہیں، کیونکہ یہ کویی وجہ نہیں کہ آپ کسی بلڈنگ کو جلادیں۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر آپ انگریز کے ریلوے ٹریک اور کونوینٹ اسکول اور اسپتال کو بھی جلا دو! یہ جہالت نہیں تو اور کیا ہے؟

 اگر چلو ان کی بات مان بھی لی جایے تو دنیا سیاحت پر چل رہی ہے، کیا اس کے ذریعے ہم زرہ مبادلہ نہیں کما سکتے تھے؟ ۱۸ویں ترمیم کے بعد ویسے بھی سیاحت صوبوں کو مل گیی ہے، تو کیا اس سے بلوچستان کی عوام کی خدمت نہیں ہوتی؟ ان کی زندگی آسان نہیں ہوتی؟ کیا بلوچستان میں رہنے والوں کا حق نہیں ہے کہ وہ بھی اچھی زندگی کزاریں؟ شرم آتی ہے مجھے، پتہ نہیں تمہیں آتی ہے کہ نھیں، اپنے آپکو صوبے کا کہلواکر۔ مجھے یقین نہیں آتا ایسے ایسے جاہلوں کو ہم نے اپنے سروں پر سوار کیا ہوا ہے، مگر کیا کریں، ہمیں خود بھی تو شوق ہے ایسوں کو ووٹ دینے کا!
اللہ رحم کرے بس۔ آمین